عمران خان کی تحریک پھر ناکام ہوگی،میاں عرفان دولتانہ

عمران خان کی تحریک پھر ناکام ہوگی،میاں عرفان دولتانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی تحریک پھر ناکام ہوگی ، چار سال عمران خان ناکام رہے اور اب پھر عید کے بعد وہ حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان کررہے ہیں ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان ناکام خان بن چکے ہیں ، ان کی تحریک سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے،تحریک انصاف کے کارکنان ان کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں ،تحریک انصاف میں بغاوت ہوچکی ہے ،انہوں نے کہاکہ جنہوں نے اس غریب قوم کے اربوں کھربوں روپے کے قرضے ہڑپ کیے اوروہ ایمانداری ،دیانت اورکرپشن کے خلاف لیکچراوربھاشن دیتے ہیں ان امیر ترین لوگوں نے قرضے ہڑپ کر کے پاکستان کے غریب لوگوں کا حق مارا ہے۔غریبوں ،یتیموں،مسکینوں کا حق مارنے والے اورپاکستان کو کنگال کرنیوالے ان افراد کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ گزشتہ70 سالوں میں اس ملک کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا۔شفاف احتساب کے بغیر کوئی قوم آگے نہیں بڑھ سکتی۔