پولیس نے جانیں قربان کر کے کوئٹہ کو تباہی سے بچا لیا،شفقت محمود

پولیس نے جانیں قربان کر کے کوئٹہ کو تباہی سے بچا لیا،شفقت محمود

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنماء شفقت محمود نے کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، انہوں نے کوئٹہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ، پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرکے کوئٹہ کو بڑی تباہی سے بچایا لیا، پولیس کے اہلکاروں کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں دہشتگردوں کی جڑوں کو ختم کرکے ملک میں امن وامان قائم ہوسکتاہے ، دہشتگرد ملک کے امن وامان کو تباہ کرنے کے در پے ہیں،شفقت محمود نے کہاکہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے پوری قوم یکجا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -