غیر قانونی رہائشی سکیموں کیخلاف آپریشن ،سڑکیں اور چاردیواریاں مسمار

غیر قانونی رہائشی سکیموں کیخلاف آپریشن ،سڑکیں اور چاردیواریاں مسمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( اپنے خبر نگار سے )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بڑے وسیع پیما نے پر لاہور ڈویژن میں غیر قانونی پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ، اس حوالے سے تحصیل شاہ کوٹ میں بنا ئی گئی سات غیر قانونی سکیموں میں بنی سڑکیں اور چار دیواریاں اور سیوریج سسٹم مسمار کیا گیا تفصیلات کے مطابق ان سکیموں میں صوفی ٹاؤن‘مدینہ پارک‘شاہ بخاری ٹاؤن ‘صدیق صادق ٹاؤن‘اویسیہ کالونی‘مدینہ گارڈن اور عبد اللہ گارڈن شامل ہیں۔ ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام سکیمیں غیر قانونی طور پر بنائی گئی تھیں ،مالکان کو کئی بار نوٹس بھیجے گئے کہ سکیموں میں غیر قانونی کام بند کریں اور سکیموں کی ایل ڈی اے سے منظوری لیں مگر مالکان نے نوٹسوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے غیر قانونی کام کو جاری رکھا جس پر اتھارٹی کو کاروائی کرنا پڑی اس حوالے سے جب سکیم مالکان سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ہم نے سکیموں کی منظو ری ضلعی گورنمنٹ سے لے رکھی ہے ،لیکن اس کے باوجود ایل ڈی اے نے کاروائی کرتے ہوئے ہمارا لاکھوں کا نقصان کر دیا ہے ،جب ان سے پوچھا گیا کہ اب آئندہ کیا لائحہ عمل تیار کرنا ہے اس پر ان کا کہنا تھا کہ اب سکیموں کے نئے نقشے تیار کر کے ایل ڈی اے سے منظوری لیں گے ۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ آپریشن خوش آئند ہ ہے لیکن اسے مستقل بنیادوں پر جاری رکھناچاہیے۔شہریوں نے مزید کہا کہ ایسی تعمیرات ایل ڈی اے کے عملے کی ملی بھگت سے ہی ہوتی ہیں اس لئے وہ بھی برابر کے ذمہ دار ہیں اس ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے سرکاری سہولت کاروں کو بھی عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کر سکتے