شہدائے بد ر کی قربانیاں تاریخ اسلا م کے ماتھے کا جھو مر ہیں،مولانا امجد

شہدائے بد ر کی قربانیاں تاریخ اسلا م کے ماتھے کا جھو مر ہیں،مولانا امجد

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)حضرت علیؓ اور شہدائے بدر کی قربانیاں تاریخ اسلام کے ماتھے کا جھومرہیں، حضرت علیؓ اور دیگر خلفاء کے دور کے نظام حکومت نافذ کر کے ہی ملک بحرانوں سے ازاد ہو گا ، شہدائے بد ر کی قر بانیاں مسلمانوں کے لیئے مشعل راہ ہیں حضرت علیؓ اور دیگر مجاہدین اسلام کی تعلیمات پر بھی کر کے ہی ملکی گھریلو ،کاروباری ،مشکلات بھی حل ہوں گی اور اللہ کی رحمتیں بر سیں گی ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے راہنماء اور جامعہ رحمانیہ کے ناظم اعلی مو لا نا محمد امجد خان نے جامعہ مسجد رحمانیہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع اور تکمیل قر آن کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ خلافت راشدہؓ کے نظام سے دوری کی وجہ سے وطن عزیز مشکلات کا شکار ہو تا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ اور دیگر صحابہ کرامؓ نے دین اسلام کو پھیلانے کے لیے قر بانیاں دیں جو یہ تاریخ اسلام کے ماتھے کا جھومر ہیں حضرت علیؓ کی تلوار نے کفر کے غرور کو حاک میں ملایا اور دین حق کے علم کے ذریعے کفر کو لا جواب کیا انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ کے ماننے والے اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہیں اور دین کو پھیلانے کا ذریعہ بنتے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -