نسل نو قائد اور اقبالؒ کے نظریات کا مطالعہ کرے،پروفیسر ہمایوں احسان

نسل نو قائد اور اقبالؒ کے نظریات کا مطالعہ کرے،پروفیسر ہمایوں احسان

  

لاہور (سٹی رپورٹر) نئی نسل قائداعظمؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کے افکارونظریات کا مطالعہ اور اس پر عمل کرے۔یہاں موجود طلبہ کی صلاحیتوں اوراعتماد کو دیکھتے ہوئے مجھے یقین ہے کہ پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر قانون پروفیسر ہمایوں احسان نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،لاہور میں جاری نظریاتی سمر سکول کے 17ویں سالانہ تعلیمی سیشن کے 17ویں روز طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔نظریاتی سمر سکول کا انعقاد نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔ اس سکول کا ماٹو ’’پاکستان سے پیار کرو‘‘ ہے۔ پروگرام کے آغاز پر نظریاتی سمر سکول کے طلبا و طالبات نے تلاوت کلام پاک ‘نعت رسول مقبولؐ‘ قومی ترانہ پیش کیا۔پروفیسر ہمایوں احسان نے کہا کہ آزاد وطن کے حصول کیلئے ہمارے آباؤ اجداد نے بڑی قربانیاں دیں ، ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نئی نسل بہت باصلاحیت ہے اوریہی ہمارا مستقبل ہے۔ ان بچوں کی وجہ سے پاکستان بہت جلد ترقی یافتہ اقوام کی فہرست میں شامل اور قائداعظمؒ ، علامہ محمد اقبالؒ کا خواب ضرور پورا ہو گا۔پاکستان کو جدید اسلامی جمہوری فلاحی ملک بنانے کیلئے ہم میں سے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ مجھے خوشی ہے کہ ہمارے ملک میں اتنے باصلاحیت اورپراعتماد بچے موجود ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -