پیپلز پارٹی کے خاتمے کی خبریں دینے والے خود مر گئے،عزیز الرحمن چن

پیپلز پارٹی کے خاتمے کی خبریں دینے والے خود مر گئے،عزیز الرحمن چن

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) بھٹوز فورم پاکستان کے صدر راؤ شجاعت علی نے پیپلز پارٹی کی شہید چیئر پرسن بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب کی جس سے خطاب کرتے ہوئے لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جولوگ یہ کہتے تھے کہ لاہور میں پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ہے تو وہ روزانہ کی بنیادوں پر لاہور بھر کے ہر صوبائی حلقے میں ہونے والی پیپلز پارٹی کی افطار پارٹیوں کی تقریبات کو دیکھ لے جس میں لاہور بھر کے عوام کی کثیر تعداد شرکت کررہی ہے اور پیپلز پارٹی پر اپنے اعتماد کا اظہار کررہی ہے ۔فائزہ ملک ایم پی اے نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خاتمے کی خبریں دینے اور سننے کی خواہش رکھنے والے اپنی موت آپ مر گئے ہیں ۔عابد حسین صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں جونے والے پریشان ہیں کہ وہ کیا فیصلہ کر بیٹھے ہیں اب وہ واپسی کے لئے سفارشیں ڈھونڈ رہے ہیں ۔تقریب سے محمد اشرف بھٹی ‘ علامہ محمد یوسف اعوان ‘ زاہد زوالفقار خان ‘ بشری ملک ‘ واجد علی شاہ ‘ بشارت صدیقی ‘ناصر جالب ‘ کے ڈی رانا اور مسز کے ڈی رانا سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -