حکمرانوں کا بوریا بستر جلد گول ہونے والا ہے،یاسمین راشد

حکمرانوں کا بوریا بستر جلد گول ہونے والا ہے،یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف پروفیشنلزفورم کی چےئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کا بوری بستر جلد گول ہو نے والا ہے ، پانامہ چور حکمران قو م کے لیے عذاب بن چکے ہیں،احتساب کے خوف سے موجودہ حکمرانوں کی ٹانگیں کا نپ رہی ہیں ۔وہ گزشتہ روز اپنے انتخابی حلقہNA120میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کر رہی تھی ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی ممبران کومتنازعہ بنا نے اور ادارو ں سے ٹکر اوکا دور ختم ہو چکاہے ، عنقریب پوری قوم پانامہ چور وزیراعظم کے نااہلی کی خوشخبری سنے گی ،حکمرانوں نے عوام سے دووقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے ، حکمران نے فراڈ بجٹ پیش کر نے کے بعد منی بجٹ لا کراور ٹیکسوں میں اضافہ کر کے عوام سے کھلی دشمنی کا ثبوت دیاہے ۔افطار پارٹی میں طارق ثناء باجوہ ، چوہدری اصغر گجر ، آجاسم شریف ، جاوید اکرام ٹونی ، جواد ملک ،زبیر نیازی ، ڈاکٹر عاطف ، علی نوید بھٹی ، اللہ دتہ ، مطیع الرحمن،توفیق لودھی، عارف ڈوگر ، عبد الغفور پپو، میاں ماجد ، شیر بہادر خان ، وقار عظیم بٹ،صدیق خان ، سید عدنان جمیل ، ملک عامر ،طاہر داؤدی ، میاں ندیم ، رضوان خان ، سیٹھ عدنان ، رانااختر حسین،عفت بخاری ، مظفر علی ، جہانز یب افضل ، رانا تنویر ، ، عمر راشی ،سمیت کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔