پنجاب کا قبضہ مافیا بہت مضبوط اور طاقتور ہے،مہرین انور راجہ

پنجاب کا قبضہ مافیا بہت مضبوط اور طاقتور ہے،مہرین انور راجہ

  

لاہور(پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ لاہور میں پچاس ارب روپے کی زمین پر قبضہ ہوچکا ہے ، پنجاب کے قبضہ مافیا نے لاہور تو کیا بہاو ل پور کے ریگستان نہیں چھوڑے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب کا قبضہ مافیا بہت مضبوط ہے اوراس نے ہر طرف پنجے گاڑے ہوئے ہیں ،اس مافیا نے لاہور میں پانچ ہزار 77کینال جگہ ہڑپ کرلی ہے ،متعلقہ محکمے اس مافیا کے سامنے خاموش ہیں، انہوں نے کہاکہ پنجاب میں شفافیت کی بڑی مثالیں دی جاتی ہیں لیکن یہاں جو کچھ ہور ہا ہے اس کا سب کو علم ہے ،پنجاب حکومت ہر شعبہ میں ناکام ہوگئی ہے ،غریب کی جائیدادبھی محفوظ نہیں ہے ،انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ایمانداری کا کلچر متعارف کرانے کادعوی کرنے والے اراضی پر قبضہ پر خاموش کیوں ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -