تنخواہ میں کٹوتی کے باوجود مزدور صحت کی سہولیات سے محروم ہیں،نوشین

تنخواہ میں کٹوتی کے باوجود مزدور صحت کی سہولیات سے محروم ہیں،نوشین

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ تنخواہ میں کٹوتی کے باوجود 91لاکھ مزدور صحت کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب کی انڈسٹری کے ایک کروڑ مزدوروں میں سےْ صرف نولاکھ سوشل سیکورٹی ہستپالوں کے لئے رجسٹرڈ ہیں،محکمہ لیبر انڈسٹری سے سالانہ 12ارب 70کروڑ روپے کی رقم صحت کے نام پر وصول کررہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مزدوروں کے لئے صحت کی سہولتیں فراہم نہ کرنے والے حکمران روزانہْ صحت شعبہ کے لئے بڑے بڑے اعلانات کرتے ہیں،ہر بجٹ میں کہا جاتا ہے کہْ شعبہْ صحت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے لیکن حقائق اس کے برعکس ہیں ،

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -