تشہیر ی مہم میں اضافہ،محمود الرشید نے تحریک التواء جمع کرا دی

تشہیر ی مہم میں اضافہ،محمود الرشید نے تحریک التواء جمع کرا دی

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی طرف سے پنجاب حکومت کی تشہری مہم پر ایک سال میں 3 ہزار فیصد اضافہ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کروائی گئی ہے اس قرار داد میں کہا گیا ہے کہ آڈٹ رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کے اشتہارات میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے محکمہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کی تشہیر پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے ہیں سال-2014 2015 میں اخراجات بڑھ کر ساڑھے 6 کروڑ روپے ہو گئے ہیں تشہری اخراجات بڑھنے سے حکومتی دعوے ٹھس ہوئے جس سے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس طرح کے فضول اخراجات کو فی الفور بند کرتے ہوئے بچت پالیسی پر عملدرآمد کرے ۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے جمع کر وائی گئی ایک اور قرار داد میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 کشمیری نوجوانوں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اس عہد کا ایادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھارتی مظالم کے خلاف اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں سے رابطہ کرکے ان کے ظلم کو ختم کروائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -