بھارتی آل راؤنڈر ہردیک پانڈیا کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

بھارتی آل راؤنڈر ہردیک پانڈیا کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

  

ممبئی(صباح نیوز)بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہردیک پانڈیا کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ مذکورہ تصویر ہردیک پانڈیا کے کرکٹ کھیلنے کے آغاز کے دنوں کی ہے جس میں وہ کسی مقامی کلب کی جانب سے میچ میں شرکت کرنے کیلئے اس کی کٹ پہنے کھڑے ہیں ۔یاد رہے کہ ہردیک پانڈیا نے پاکستان کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کے دونوں میچز میں دھواں دھار بلے بازی سے اپنی دھاک بٹھائی ہے، انہوں نے 4جون کو کھیلے گئے میچ میں عماد وسیم کو 3گیندوں میں 3چھکے لگائے اور پھر فائنل میچ میں 6چھکوں کی مدد سے 76رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -