ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ: پاک بھارت پلے آف مقابلہ آج ہو گا

ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ: پاک بھارت پلے آف مقابلہ آج ہو گا

  

لندن(صباح نیوز)ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ کے کوارٹرز فائنلز میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ناکام رہیں، اب دونوں روایتی حریفوں کے درمیان پلے آف میں آج(ہفتہ کو) مقابلہ ہو گا۔ہاکی ورلڈ کپ 2018ء کوالیفائنگ راؤنڈ دس ٹیموں کے درمیان ورلڈ لیگ سیمی فائنل لندن میں جاری ہیں۔ کوارٹرز فائنل میں پاکستان کا مقابلہ عالمی نمبرون ارجنٹائن سے ہوا، اولمپک چیمپئن ارجنٹائن نے گرین شرٹس کو 1-3 سے ہرایا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے بائیسویں اورچوالیسویں منٹ میں دو گول کئے۔ پاکستان کا واحد گول انچاسویں منٹ میں شان نے سکور کیا۔ ایک اور کوارٹرز فائنل میں ملائیشیا نے بھارت کو 2-3 سے شکست دی۔ آج(ہفتہ کو )پلے آف مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاکی جنگ ہو گی۔ اس میچ کی فاتح ٹیم ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -