عالمی تائیکوانڈو چیمپئن شپ آج شروع ہوگی

عالمی تائیکوانڈو چیمپئن شپ آج شروع ہوگی

  

اسلام آباد(اے پی پی) عالمی تائیکوانڈو چیمپئن شپ(آج) ہفتہ سے جنوبی کوریا میں شروع ہوگی جس میں پاکستان سمیت 180 ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ 30 جون تک جاری رہے گی۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں چار رکنی قومی ٹیم شرکت کرے گی جو کہ دو مرد اور دو خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، مرد کھلاڑیوں میں محمد اقبال اور محمد فہیم جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں عائشہ نور اور نرما واثق شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رکھی ہے لیکن عالمی چیمپئن شپ میں پاکستان کی پوزیشن تو نہیں آسکتی لیکن شرکت سے کھلاڑیوں کو سیکھنے کا ضرور موقع ملے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -