ویرات کوہلی کمبلے کیلئے اپنے جذبات ’’مٹانے ‘‘کیلئے کوشاں

ویرات کوہلی کمبلے کیلئے اپنے جذبات ’’مٹانے ‘‘کیلئے کوشاں
 ویرات کوہلی کمبلے کیلئے اپنے جذبات ’’مٹانے ‘‘کیلئے کوشاں

  

کنگسٹن (یو این پی)بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کوچ بننے پر انیل کمبلے کیلئے کیا گیا ٹویٹ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ختم کردیا ،گزشتہ سال جب کمبلے کو ہیڈ کوچ بنایا گیا تو ویرات کوہلی نے 23جون 2016 کو ایک ٹویٹ کے ذریعے شاندار انداز میں انہیں خوش آمد یدکہا لیکن اب جب باہمی اختلافات کے باعث انیل کمبلے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں تو بھارتی کپتان نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکا ؤنٹ سے ان کو خوش آمد ید کہنے کیلئے کیا گیا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا،کمبلے کے مطابق کوہلی کو ان کی کوچنگ کا انداز پسند نہیں تھا اور اسی وجہ سے وہ ایک ساتھ کام نہ کرسکے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -