بمرا کی مہلک نوبال ٹریفک شعور بیدار کرنے کی علامت بن گئی

بمرا کی مہلک نوبال ٹریفک شعور بیدار کرنے کی علامت بن گئی
 بمرا کی مہلک نوبال ٹریفک شعور بیدار کرنے کی علامت بن گئی

  

نئی دہلی(اے این این)چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کی نوبال جس پر فخر زمان آؤٹ ہوئے تھے، بھارتیوں کے حواس پر چھاگئی ہے۔بمرا کی جانب سے لائن کراس کرنا مہلک ثابت ہوا۔ اس بات سے متاثر ہوکر جے پور ٹریفک پولیس نے عوام میں شعور بیدا کرنے کیلئے اشتہار تخلیق کیا ہے۔اس اشتہار میں ایک جانب بمرا کو ایکشن میں دکھایا گیا ہے اور دوسری طرف گاڑیاں زیبرا کراسنگ پر کھڑی ہیں، ساتھ ہدایات درج ہیں کہ لائن کراس نہ کریں، یہ بہت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ اتوار میگا ایونٹ کے فیصلہ کن میچ میں جسپریت بمرا نے میچ کے چوتھے اوور میں پاکستانی اوپنر فخر زمان کو دھونی کے ہاتھوں کیچ کرا کے جشن منانا شروع بھی نہیں کیا تھا کہ امپائر نے اسے نو بال قرار دیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -