فیڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ، کھلاڑیوں کے ٹرائلز 28 جون کو شروع ہونگے

فیڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ، کھلاڑیوں کے ٹرائلز 28 جون کو شروع ہونگے

  

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیراہتمام قومی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز 28 جون سے دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری خالد رحمانی نے بتایا کہ اوشنا سہیل، سارہ منصور، ماہین آفتاب قریشی، سارہ محبوب خان، مہک کھوکھر، عیشا جاوید اور خونشا بابر کو ٹرائلز میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے اور ٹرائلز یکم جولائی تک جاری رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم کے چناؤ کے بعد ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 3 سے 14 جولائی تک پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس پی ایس بی ہارڈ کورٹ پر لگایا جائے گا۔ مینجمنٹ نے انعام الحق کو ٹیم کا کپتان و کوچ مقرر کیا گیا ہے اور وہی ٹرائلز اور کیمپ کی نگرانی کریں گے، انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم آئندہ ماہ تاجکستان میں کھیلے جانے والے فیڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -