ورلڈ کپ کوالیفائنگ ہاکی راؤنڈ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

ورلڈ کپ کوالیفائنگ ہاکی راؤنڈ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

  

لندن(اے پی پی) ایف آئی ایچ ورلڈ کپ کوالیفائینگ ہاکی راؤنڈ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، سیمی فائنلز (آج) ہفتے کو کھیلے جائیں گے، ارجنٹائن کو ملائیشیا اور انگلینڈ کو ہالینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا۔ لندن میں جاری ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور ٹاپ چار ٹیموں نے شاندار کھیل کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے جن میں ارجنٹائن، ملائیشیا، انگلینڈ اور ہالینڈ شامل ہیں، کوارٹر فائنلز میں ارجنٹائن نے پاکستان، ملائیشیا نے بھارت، انگلینڈ نے کینیڈا اور ہالینڈ نے چین کو شکست دی تھی۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز آج ہفتے کو کھیلے جائیں گے، ارجنٹائن کا مقابلہ ملائیشیا اور انگلینڈ کا مقابلہ ہالینڈ سے ہو گا۔ واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 25 جون کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -