خیبر گرین نے آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

خیبر گرین نے آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (یو این پی) خیبر گرین کلب نے خیبر فائٹر کلب کو سخت مقابلے کے بعد 1۔0 سے شکست دے کر دوسرا آل پاکستان پی اے فلڈ لائٹس فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی انجینئر سیف السلام تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر فاٹا فٹ بال ایسوسی ایشن کے سینئرنائب صدر اصغر خان آفریدی اور محمد صدیق بنگش کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ صدام حسین کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی، اشفاق خان کو ٹاپ اسکورر اور سیف اللہ سنی کو بہترین گول کیپرقرار دیا گیا۔