پنجاب اسمبلی ، اپوزیشن کی جانب سے مفاد عامہ سے متعلق تحریک التوائے کار جمع

پنجاب اسمبلی ، اپوزیشن کی جانب سے مفاد عامہ سے متعلق تحریک التوائے کار جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں اپوزیشن کی جانب سے مفاد عامہ سے متعلق مختلف قرار داد یں اور تحریک التوائے کار جمع کروادی گئی ہیں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر محمد سبطین خان کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال میں خاکروب مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے ہیں ایمرجنسی کے آپریشن تھیٹر میں مریضوں کو ٹانکے لگانے پر خاکروب مامور ہیں۔ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ۔

لاہور کی ماڈل ٹاؤن سوسائٹی میں ڈینگی مچھر کی افزائش کے خلاف تحر یک انصاف کی ایم پی اے شنیلا روتھ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ حکومتی اقدامات کے باوجود ماڈل ٹاؤن میں ڈینگی مچھر کی افزائش ہو رہی ہے جے بلاک کی کرکٹ گراؤنڈ میں گڑھا پڑ گیا ہے پانی جمع ہونے سے وہاں ڈینگی مچھر کی افزائش زوروں پر ہے جس سے مکینوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مون سون سے پہلے گندہ جمع شدہ پانی نکالنے کا انتظام کرے ۔