انجمن بہار اسلام شمالی لاہور کے زیر اہتمام سالانہ جشن نزول قرآن کی تقریب

انجمن بہار اسلام شمالی لاہور کے زیر اہتمام سالانہ جشن نزول قرآن کی تقریب

  

لاہور (پ ر) انجمن بہار اسلام شمالی لاہور کے زیر اہتمام مرکز بہار اسلام گجر پورہ سکیم میں 26 ویں سالانہ جشن نزول قرآن شب بیداری کی تقریب زیر سرپرستی علامہ پیر محمد عباس مجددی سیفی منعقد ہوئی۔ جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے قاری علی عمران نے کیا جبکہ ہدیہ نعت شریف حاجی عبدالرزاق چشتی، اظہر حسین قلندری، فیاض احمد نقشبندی، اظہر علی امتی، رضا المصطفےٰ نے پیش کی جبکہ نقابت فیصل سیفی نے کی۔ اس موقع پر ممتاز عالم دین خطیب حق نصراللہ چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کی بڑی فضیلت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ اہل ایمان کو قرآن جیسا تحفہ ملا۔ تقریب میں دارالعلوم جامعہ سیفیہ سے فارغ التحصیل طلبا کی دستار بندی کی گئی اور انہیں اسناد دی گئیں۔ تقریب میں حافظ محمد عامر، حافظ اکبر، حافظ قیصر، حافظ علی عمران، حاجی افضل کے علاوہ علما مشائخ اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ اجتماعی دعا علامہ پیر محمد عباس مجددی سیفی نے کرائی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -