پنجاب حکومت کی جانب سے محمد اکرم قلندری کو’’شفقت تنویر مرزا‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا

پنجاب حکومت کی جانب سے محمد اکرم قلندری کو’’شفقت تنویر مرزا‘‘ ایوارڈ سے ...

  

لاہور(پ ر)پنجابی کے معروف شاعر و ثنا خوان محمد اکرم قلندری کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگویج ، آرٹ اینڈ کلچر(پلاک) کی جانب سے کتاب’’ سجرے پھُل‘‘ کی کاوش پر ’’شفقت تنویر مرزا ایوراڈ اور پچاس ہزار روپے کے انعام سے نوازا گیا۔گزشتہ دنوں پنجاب کمپلیکس میں پلاک کی جانب سے ایک پُروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں شعبۂ پنجابی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور طلبہ کو ایوارڈ دیئے گئے۔

محمد اکرم قلندری کو بچوں کے ادب کے شعبہ میں کتاب’’سجرے پھل‘‘ پر شفقت تنویر مرزا ایوارڈ حاصل کرنے پر مہمان خصوصی صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے خصوصی مباکباد دی۔

ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف کے علاوہ شاعرہ پروین سجل، بابا نجمی، اقبال قیصر اور اداکار راشد محمود نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے محمد اکرم قلندری کو مبارکباد دی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -