پنجاب یونیورسٹی ٹیچرز فرنٹ کے زیر اہتمام یونیورسٹی کلب میں افطار ڈنر

پنجاب یونیورسٹی ٹیچرز فرنٹ کے زیر اہتمام یونیورسٹی کلب میں افطار ڈنر

  

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی ٹیچرز فرنٹ کے زیر اہتمام یونیورسٹی کلب میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیاجس میں مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز، صدور شعبہ جات سمیت پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس، اولڈ کیمپس اور گوجرانوالہ کیمپس سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کی کثیر تعدادنے شرکت کی ، اس مو قع پر پرنسپل اورینٹل کالج پروفیسر ڈاکٹر فخرالحق نوری نے قران کی فضیلت اور رمضان کی برکت کے حوالے سے گفتگو کی ۔

جبکہ ٹیچرز فرنٹ کے صد پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد اور سیکرٹری ڈاکٹر محبوب حسین نے اپنے خطاب میں اساتذہ برادری کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ان کی دعوت پر افطار میں شریک ہوئے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -