مدیحہ رانا اور صفیہ اسحاق کی کوئٹہ بم دھماکہ کی شدیدالفاظ میں مذمت
لاہور(لیڈی رپورٹر )مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے مدیحہ رانا اور صفیہ اسحاق نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے امن کے دشمنوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
اس واقعہ میں شہید ہونے والے جوان ہماری قوم کے ہیرو ہیں پولیس فورسز اور قانون نافذ کرنے والے لوگ ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جو اپنا سکون و آرام ختم کرکے دن رات پاکستان کی خدمت اور حفاظت پر لگے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسوں کے نتیجے میں کافی حد تک ملک میں دہشت گردی پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ فوج کی طرف سے جاری آپریشن ردالفساد کی وجہ سے کافی حد دہشت گردی ختم ہو چکی ہے اور اس آپریشن کے نتیجے میں روزانہ کی بنیاد پر دہشت گرد اپنے انجام کی جانب بڑھ رہے ہیں اور ملک میں امن قائم ہو رہا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ جلد ہی پاکستان میں مکمل طور پر امن قائم ہو جائے گا۔