احمد ندیم قاسمی کی یاد میں سالانہ نعتیہ مشاعرہ وافطار ڈنر

احمد ندیم قاسمی کی یاد میں سالانہ نعتیہ مشاعرہ وافطار ڈنر

  

لاہور (خصوصی ادبی رپورٹر) احمد ندیم قاسمی کی یاد میں سالانہ نعتیہ مشاعرہ افطار ڈنر کا اہتمام مرکز علم و فن کے چیئرمین ایم آر شاہد (تمغہ امتیاز) نے الحمراء میں کیا۔ تقریب کی صدارت عطاء الحق قاسمی نے کی۔، مہمان خصوصی ابصار عبدالعلی ،عبدالمجید منہاس اور سرفراز سید تھے، نظامت کے فرائض اقبال راہی نے ادا کئے تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا اس کی سعادت حاجی محمد لطیف قادری نے حاصل کی۔ جن شعرائے کرام نے مشاعرہ میں حصہ لیا ان میں خالد محمود آشفتہ، زبیدہ حیدر زیبی، فراست بخاری، منزہ سحر،زاہد مسعود، ناصر بشیر، ممتاز راشد لاہوری، حکیم سلیم اختر ڈاکٹر غافر شہزاد،حسن عباسی،پروین وفا ہاشمی ،نجمہ شاہین شامل ہیں۔تقریب کے آخر میں صاحب صدارت عطاء الحق قاسمی نے میزبان ایم آر شاہد کے تحقیقی کام کو اس طرح سراہا کہ جو کام اس فردِ واحد نے کیا ہے وہ بڑے اداروں کے کرنے کا ہے ۔پہلے اس تقریب کی صدارت احمد ندیم قاسمی کیاکرتے تھے ان کے بعد میری ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔ انشاء اللہ جب تک میری زندگی ہے میں اپنی ڈیوٹی نبھا تارہوں گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -