اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے، ارسلان الملک

اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے، ارسلان ...

  

لاہور (نمائندہ خصوصی )عام آدمی پارٹی پاکستان کے چےئرمین ارسلان الملک نے بھارت کو انسانیت کا دشمن قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ بھارت برسوں سے مظلوم کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے ، امن کے ٹھیکیداروں نے کشمیریوں کے قتل عام پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں ، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے مقامی ہو ٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں امن کا خواب دیکھنے والے مسئلہ کشمیر حل کروائیں کیونکہ کشمیر کی آزادی کے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن کا خواب ادُھورا رہے گا،مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قرار دادیں بہترین روڈ میپ ہیں ان پر عمل کیا جائے۔

اُنہوں نے کہاکہ نے کہا ہے کہ بھارت کا ظلم و ستم کشمیریوں کو آزادی کی نعمت سے نہیں روک سکتا ، کشمیری شہدا کا خون ایک دن ضرور رنگ لائے گااور مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتی ہے اورہر فورم پر کشمیریوں کے حق خودارایت کے موقف کو اُجاگرکرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -