معاشی ترقی کے حکومتی دعوے بے بنیاد ہیں، شاہد صد یق

معاشی ترقی کے حکومتی دعوے بے بنیاد ہیں، شاہد صد یق

  

لاہور (نمائندہ خصوصی )سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے معاشی ترقی کے دعوے بے بنیاد ہیں کیونکہ بے روزگاری ‘ لاقانونیت عام ہوچکی ہے ‘اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے باعث عوام پریشان حال ہیں ‘ صنعتکار اور تاجر بھی اضطراب کا شکار ہو چکے ہیں ‘ انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں نواز لیگ کو من مانی نہیں کرنے دیں گے اور تحریک انصاف کے نو جو ان ابھی سے انتخابی قواعد و ضوابط کی تربیت حاصل کریں تاکہ قانون کے اندر رہتے ہوئے انہیں اپنے حقوق کا علم ہو ۔انہوں نے کاکہا کہ ماضی کی طرح کارکن آئندہ بھی عمران خان کے مشن کی تکمیل کیلئے میدان عمل میں ہوں گی اور بالخصوص عام انتخابات کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر یونین کونسل میں نو جو ان فعال انداز میں کام کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -