امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام اسلام پورہ تا اسمبلی ہال القدس ریلی

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام اسلام پورہ تا اسمبلی ہال القدس ریلی

  

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام اسلام پورہ تا اسمبلی ہال، القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت آئی ایس او کے مرکزی نائب صدر علی کاظمی مجلس وحدت مسلمین کے رہنما سید ناصر شیرازی، امامیہ آرگنائزیشن کے چیئرمین رضی شمسی ،مولانا حسن رضا ہمدانی، علامہ ابوذر مہدوی ، علامہ حیدر موسوی اور ڈویژنل صدر آئی ایس او علی زیدی نے کی۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر علی کاظمی نے کہا کہ اسرائیلی ناسور کا واحد علاج اس کا خاتمہ ہے، یوم القدس ایسا دن نہیں ہے۔

جو فقط قدس کے ساتھ ہوبلکہ امریکہ اور اس کے علاوہ دوسروں کے ظلم میں دبی ہوئی قوموں کے بڑی طاقتوں سے مقابلے کا دن ہے۔

، ایسا دن ہے کہ جس دن دنیا کے وہ لوگ جو کمزور کر دیئے گئے ہیں، ظالم اور سامراجی نظاموں سے مقابلے کے لئے تیار ہوجائیں اور ظالموں کی ناک زمین پر رگڑ دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -