معروفبزنس مینمیاں اسد بشیر کا جی سی یو کیلئے 10 لاکھ روپے کاعطیہ

معروفبزنس مینمیاں اسد بشیر کا جی سی یو کیلئے 10 لاکھ روپے کاعطیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)نامور کاروباری شخصیت میاں اسد بشیر کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کو مستحق طلباء کی فیس کے لیئے 10 لاکھ روپے کی رقم عطیہ ۔رقم سے میاں اسد بشیر کے نام سے گولڈن سکالر شپ کا اجراء کیا جا ئے گا۔جو ہر سال مستحق طلباء کو میرٹ پرملے گا ۔میاں اسد بشیر نے عطیہ کی رقم کا چیک وائس چا نسلر پروفیسر ڈا کٹر حسن امیر شاہ کے حوالے کیا جبکہ اس مو قع پر اینڈو منٹ فنڈ کے سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر خا لد منظور بٹ بھی مو جو د تھے ۔یہ میاں اسد بشیر کی جانب سے جی سی یو اینڈومنٹ فنڈ کو تیسرا 10لاکھ روپے کا عطیہ ہے۔
اس موقع پر میاں اسد بشیر کا کہنا تھا کہ میں اولڈ راوئین تو نہیں لیکن مجھے جی سی یو اور اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ پر اعتماد ہے کہ یہ مستحق طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیئے بہترین کام کر رہے ہیں۔