مجید نظامی مرحوم نامساعد حالات میں بھی کلمہ حق بلند کرتے رہے،راناثنا ء اللہ

مجید نظامی مرحوم نامساعد حالات میں بھی کلمہ حق بلند کرتے رہے،راناثنا ء اللہ

  

لاہور(پ ر) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ مجید نظامی مرحوم نامساعد حالات میں بھی کلمہ حق بلند کرتے رہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مون لائٹ سکول نسبت روڈ اور علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کے زیر اہتمام مجید نظامی کی برسی کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ مجید نظامی نے ہمیشہ جابر حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق بلند کیا چاہے وہ دور آمریت ہو یا پھر نام نہاد جمہوریت ہو انہوں نے اپنی زندگی میں درپیش آنیوالے مقامات آہ فغان کا بڑی دلیری حوصلے اور بہادری سے مقابلہ کیا کوئی آمر انہیں خریدنہ سکانہ جھکا سکا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -