پاکستان کے اقتدار اعلیٰ پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا،اقبال سندھو

پاکستان کے اقتدار اعلیٰ پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا،اقبال سندھو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن)برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھو اورمسلم لیگ (ن) وومن ونگ برطانیہ کی جنرل سیکرٹری حناملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے اقتداراعلیٰ پرسمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔امریکہ کواپنے مفادات کیلئے پاکستان کی سا لمیت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔جس طرح ہم دوسرو ں کی داخلی خودمختاری کی پاسداری کرتے ہیں اس طرح دوسرے بھی ہماری حاکمیت اعلیٰ کاتقدس ملحوظ خاطررکھیں۔پاکستان کے منتخب وزیراعظم میاں نوازشریف ماضی میں بیرونی دباؤمیں آئے اورنہ آئندہ آئیں گے۔

سعودیہ اورقطر کے درمیان تناؤمیں پاکستان جانبداری کامظاہرہ نہیں کرسکتا ۔پاکستان نے ہردورمیں اسلامی ملکوں کے درمیان پل کاکرداراداکیا ۔وہ ایک افطارپارٹی سے خطاب کررہے تھے ۔