پیپلزپارٹی شخصیات نہیں نظریات کانام ہے،اشرف بھٹی

پیپلزپارٹی شخصیات نہیں نظریات کانام ہے،اشرف بھٹی

  

لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی شخصیات نہیں نظریات کانام ہے۔پارٹی چھوڑنے والے چہروں کوسیاسی رسوائی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنیوالے اپنے ووٹرز کے ساتھ کیا خاک وفاکریں گے۔پیپلزپارٹی کے نظریاتی قائدین اورجیالے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سحرانگیز قیادت میں پوری طرح متحدومنظم اورمتحرک ہیں۔

پیپلزپارٹی کے چندامیدوار میرجعفر اورمیرصادق کے پیروکار ہوسکتے ہیں مگرہمارے نڈر جیالے اورورکرز بیوفا نہیں ہوسکتے ۔ماضی میں بھی کچھ لوگ چھوڑگئے تھے اورپھر ان کے اس فیصلے نے انہیں سیاسی اچھوت بنادیا ۔وہ فردوس پارک میں افطار پارٹی سے خطاب کررہے تھے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -