بھارت کا مکروہ چہرہ پھر بے نقاب، ذہنی معذور مسلم خاتون پر تشدد، زبردستی جے رام، جے ہنومان کے نعرے لگوائے گئے

بھارت کا مکروہ چہرہ پھر بے نقاب، ذہنی معذور مسلم خاتون پر تشدد، زبردستی جے ...

  

نئی دہلی (آن لائن)بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا، بھارتی انتہا پسندوں کی مسلمان دشمنی کی بدنما تصویر سامنے آ گئی، ذہنی معذور مسلمان خاتون کو بیچ راستے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، زبردستی جے رام، جے ہنومان کے نعرے لگواتے رہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے ذہنی معذور مسلمان خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔مسلمان خاتون ہاتھ جوڑتی اور معافیاں مانگتی رہی۔ ہندو انتہا پسندوں نے ایک نہ سنی اور ذہنی معذور خاتون پر ڈنڈوں کی بارش کرتے رہے، اور تو اور ہندو انتہا پسند ذہنی معذور خاتون سے ڈنڈے کے زور پر جے رام، جے ہنومان کے نعرے بھی لگواتے رہے۔ تشدد کی نئی لہر میں زبردستی مذہب کی تبدیلی پر بھی زور دیا جاتا ہے۔

بے نقاب

مزید :

صفحہ آخر -