فطرانہ کم از کم100،زیادہ سے زیادہ1600روپے مقرر

فطرانہ کم از کم100،زیادہ سے زیادہ1600روپے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(حافظ عمران انور) رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے سربراہ مفتی منیب الرحمن ،خطیب بادشاہی مسجدمولانا عبدالخیر آزاد، جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ راغب حسین نعیمی،جامعہ اشرفیہ کے مولانا اسد عبید،حافظ ادریس نے کہا ہے کہ فطرانہ کی کم از کم 100 روپے، 240 روپے،1200روپے اور1600روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ صاحب نصاب اپنی استطاعت کے مطابق فطرانہ ادا کر سکتے ہی۔ فطرانہ کے سب سے زیادہ مستحق قریبی رشتہ دار،ہمسائے ، اسیران،زلزلہ سے تباہ ہال ،سیلاب زدگان ،غرباء وفقراء،بھٹکے ہوئے لاچار مسافر،قرض دار، فی سبیل اللہ اورزکوٰۃ پر چلنے والے مدارس کے طلبہ ہیں،زکوٰۃ، صدقات اور فطرانہ تحقیق کر کے مستحق افراد کو دئیے جائیں۔تفصیلات کے مطابق، فطرانہ عید الفطر سے قبل ہر صورت ادا کرنا لازم ہے، فطرانہ کے سب سے زیادہ مستحق قریبی رشتہ دار،ہمسائے ، اسیران،زلزلہ سے تباہ ہال ،سیلاب زدگان ،غرباء وفقراء،بھٹکے ہوئے لاچار مسافر،قرض دار، فی سبیل اللہ اورزکوٰۃ پر چلنے والے مدارس کے طلبہ ہیں،زکوٰۃ، صدقات اور فطرانہ تحقیق کر کے مستحق افراد کو دئیے جائیں،دہشتگردی اور کسی جرم میں ملوث جماعتوں یا گروہوں کو زکوٰۃ ،فطرانہ یا صدقات نہ دئیے جائیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ زکوٰۃ ،صدقات اور فطرانہ کے سب سے زیادہ مستحق قریبی رشتہ دار،ہمسائے اور اسیران ہیں،اس کے علاوہ جوزکوٰۃ کے مستحقین ہیں وہی فطرانہ کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فطرانہ کی کم از کم رقم گندم 100روپے،جو240روپے،کھجور1200روپے،کشمش1600روپے مقررکی گئی ہے جبکہ صاحب استطاعت اپنی حثیت کے مطابق زیادہ سے زیادہ لوگوں سے تعاون کریں تو یہ بہت بڑی نیکی ہے۔معروف مذہبی اسکالرو جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ ہسپتالوں کی تعمیر، آلات کی خرید، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی تنخواہیں زکوٰ ۃ اور فطرانہ کی رقم سے دینا جائز نہیں ہے، زکوٰ ۃ کا سب سے بہترین مصرف فقراء، غرباء، مسا کین اورفی سبیل اللہ کے تحت مدارس دینیہ ہیں۔جامعہ اشرفیہ کے مولانا اسد عبیدنے کہا ہے کہ انسانیت کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنے والے قوم کے حقیقی محسن ہیں۔مخیرات حضرات ماہ صیام کے مقدس ساعتوں میں زیادہ سے زیادہ صدقات و خیرات کرکے اللہ تعالیٰ اوراس کے رسول ؐکی خوشنود ی حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے محروم طبقات کوماہ رمضان اور عید کی خوشیوں میں شامل کرنے ہمار ا دینی اوراخلاقی فریضہ ہے۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اور تحریک منہاج القرآن کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر دہشت گرد گروپ عوام کو گمراہ کرکے انکے ایمان اور وسائل سے کھیل رہے ہیں۔جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنماء حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ قرآن کریم کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہرصاحب نصاب مسلمان زکوٰ ۃ اور فطرانہ کی ادائیگی کویقینی بنائے،معاشرے سے غربت کے خاتمہ صدقات اور زکوٰ ۃ کی ادائیگی سے بآسانی ختم کیاجاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہسپتال یا مدرسہ کی تعمیر میں زکوٰۃ ،صدقات یا فطرانہ کی رقم استعمال نہیں کی جاسکتی،البتہ مریضوں کی ادویات،انکے کھانے پینے،مدرسہ میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں پر یہ رقم استعمال کی جاسکتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -