توہین عدالت کی درخواست پر ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا محسن مطلوب کو نوٹس
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا محسن مطلوب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے، جسٹس عائشہ اے ملک نے سعیدہ رباب کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود "ب "فارم پر بچوں کی تاریخ پیدائش تبدیل نہیں کی جا رہی۔