وائرلیس کالونی ریلوے کو کچی کالونی قرار دینے سے متعلق درخواست، ڈی جی کچی آبادی کو فیصلہ کرنے کا حکم

وائرلیس کالونی ریلوے کو کچی کالونی قرار دینے سے متعلق درخواست، ڈی جی کچی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے وائرلیس کالونی ریلوے کو کچی آبادی قرار دینے کی درخواست میں ڈی جی کچی آبادیز کو درخواست میں ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی، جسٹس عائشہ اے ملک نے وائرلیس کالونی کے فاروق سپرا کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ وائرلیس کالونی کو 20برس قبل کچی آبادی قرار دینے کا اعلان کیا گیا، وزیر اعظم کے اعلان کے باوجود کالونی کو کچی آبادی قرار نہیں دیا جا رہا۔

مزید :

صفحہ آخر -