وکیل کی بیوی اور بیٹے کا اغوا، 12جولائی کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم

وکیل کی بیوی اور بیٹے کا اغوا، 12جولائی کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے پولیس کو پاکستان بار کونسل کے ممبر مقصود بٹر کی دوسری مبینہ بیوی اور اس کے 2سالہ بیٹے کے اغواء کی تفتیش مکمل کر کے 12جولائی کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ، خاتون کی حمایت میں انسانی حقوق کے کارکناں بھی ہائیکورٹ پہنچ گئے، سینئر وکلاء کی مداخلت سے تصادم کا خطرہ ٹلا۔جسٹس عبدالسمیع خان نے اپنے چیمبر میں لاپتہ لڑکی عائشہ کی والدہ بلقیس زرینہ کی درخواست پر سماعت شروع کی تو ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز کاشف سلیمان پیش رفت رپورٹ سمیت عدالت میں پیش ہوئے ۔

مزید :

صفحہ آخر -