پاناما لیکس کی انکوائری کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی پٹیشن دوبارہ دائر

پاناما لیکس کی انکوائری کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی پٹیشن دوبارہ دائر

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پاناما لیکس سے متعلق مالی بدعنوانیوں کی جے آئی ٹی سے انکوائری کرائے جانے کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی پٹیشن اعتراض دور کرنے کے بعد دوبارہ دائر کر دی گئی ہے۔یہ درخواست وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے ،درخواست گزار نے رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراضات دور کرتے ہوئے آئینی پٹیشن دوبارہ دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مالی بدعنوانیوں کا جائزہ لینا ایف بی آر کا دائرہ اختیار ہے۔آئین کے تحت ملکی عدلیہ کسی مالی معاملے کی انکوائری کا کوئی اختیار نہیں رکھتی۔

مزید :

صفحہ آخر -