حج کوٹہ کی غیر مساویانہ تقسیم کی درخواست، ڈائریکٹر حج سے جواب طلب

حج کوٹہ کی غیر مساویانہ تقسیم کی درخواست، ڈائریکٹر حج سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے نجی حج ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ کی غیر مساویانہ تقسیم کے خلاف دائر درخواست پر ڈائریکٹر حج کو جواب سمیت طلب کر لیاہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔عدالت کے روبرو حج ٹور آپریٹرز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حج پالیسی مرتب کرتے وقت سپریم کورٹ کے احکامات کو مد نظر نہیں رکھا گیا۔انہوں نے بتایا کہ حج پالیسی میں میرٹ پر پورا اترنے والے حج ٹور آپریٹرزکے کوٹے کو بھی مد نظر نہیں رکھا گیا جس کی بناء پرحج ٹور آپریٹرز کو کوٹہ میسر نہیں آ سکا۔انہوں نے استدعا کی کہ عدالت نئے اور پرانے حج ٹور آپریٹرز کو یکساں بنیادوں پر کوٹہ کی فراہمی کے احکامات صادر کرے۔

مزید :

صفحہ آخر -