طلبہ کی ڈگریوں کا معاملہ،بی زیڈ یو ملتان کے رجسٹرارکی جانب سے تفصیلی جواب جمع
لاہور(نامہ نگار خصوصی ) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی لاہورکیمپس کے طلبہ کی ڈگریوں کے معاملہ پر بی زیڈ یو ملتان کے رجسٹرارکی جانب سے تفصیلی جواب عدالت میں جمع کرادیا ہے ،تین رکنی فل بنچ نے عثمان طاہرسمیت بی زیڈ یو کے دیگرطلبہ کی درخواستوں پرگزشتہ روزسماعت شروع کی تو رجسٹراربی زیڈ یو ملتان ڈاکٹرمطاہرامین ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد شان گل سمیت دیگروکلاء عدالت پیش ہوئے۔ بی زیڈ یو ملتان کے لیگل ایڈوائزر ظفراللہ خاکوانی ایڈووکیٹ نے تفصیلی جواب داخل کراتے ہوئے موقف اختیارکیا کہ بی زیڈ یو لاہورکیمپس کا قیام غیرقانونی طورپرعمل میں لایاگیا۔ ایچ ای سی نے اس کے قیام کے حوالے سے ابھی تک این اوسی جاری نہیں کیاجبکہ بی زیڈ یو ملتان کی سنڈیکٹ نے اس کے قیام بارے منظوری نہیں دی۔