ماتحت عدالتیں آج سے بند ہوں گی

ماتحت عدالتیں آج سے بند ہوں گی

  

لا ہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتیں آج 24جون سے بند ہوں گی ،عید کی تعطیلات کے سلسلہ میں لاہور ہائی کورٹ اور صوبہ بھر کی ضلعی عدالتیں 24 سے 28 جون تک بند رہیں گی تاہم ضلعی عدالتوں میں ڈیوٹی ججز مخصوص مقدمات کی سماعت کریں گے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے لاہور کی تینوں کچہریوں میں ڈیوٹی ججز کا شیڈول جاری کر دیا ہے جو عید کی تعطیلات کے دوران ضروری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -