سپرٹاؤن :ڈاکوؤں کی دکان میں لوٹ مار اور فائرنگ ،شہری جاں بحق

سپرٹاؤن :ڈاکوؤں کی دکان میں لوٹ مار اور فائرنگ ،شہری جاں بحق

  

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)ڈ یفنس اے کے علاقہ میں سر شام ڈاکو ؤ ں نے فا ئر نگ کر کے ایک بے گنا ہ شہری کو مو ت کے گھا ٹ اتا ردیا ہے ۔ ڈاکو ؤں نے د کا ن میں گھس کر لوٹ مار شروع کر دی، مقامی د کاندا رو ں نے شور مچا کر ڈاکو ؤ ں کو پکڑنا چا ہا تو ایک ڈاکو نے اند ھا دھند فا ئر نگ کردی جس کی زد میں اما نت آگیا اور موقع پر ہی تڑ پ تڑ پ کر اس نے جا ن دے دی۔ ڈاکو فا ئر نگ کرتے ہو ئے موقعہ سے پید ل ہی فرا ر ہو گئے ۔بے حسی کا یہ عالم تھا کہ زخمی کو ہسپتال لے جانے کی بجائے اس کی ویڈیو بناتے رہے اور وہ طبی امداد کے لئے تڑپتا رہا،بالآخر زیا د ہ خون بہہ جا نے سے امانت د م تو ڑ گیا ۔عینی شاہد ین کا کہنا ہے کہ 125 سی سی موٹر سائیکلوں پر سوار2ڈاکوؤں نے ڈیفنس اے کے علاقے سپر ٹا ؤ ن میں واقع مون فیبرکس شاپ پر ڈاکو لوٹنے لگے تو شہریو ں اور د کا ندا رو ں نے شور مچا دیا جس پر ایک ڈاکونے اند ھا دھند فا ئر نگ کردی ۔ اس دوران کئی شہر یوں نے ڈاکو ؤ ں کا تعاقب بھی کیا۔ڈاکو فیکٹری ایریا کی حدودمیں داخل ہوگئے اور غائب ہو گئے ۔ تھانہ ڈیفنس اے اورفیکٹری ایریا نے اس واقعے کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔علاوہ ازیں شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق شا ہد رہ کے علاقے میں اشر ف کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر 3 لاکھ78ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔مسلم ٹا ؤ ن کے علا قہ میں شہبا زکے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر3لا کھ74 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، موبائل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔جبکہ ما ڈل ٹا ؤ ن کے علاقہ میں مجا ہد کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ25ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔شا د با غ کے علا قہ سے فیصل کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر 2 لاکھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،ہڈ یا رہ کے علا قہ میں بر کت کی فیملی کو یر غما ل بنا کر75ہز ار کی نقدی اور موبائل فو ن چھین لئے گئے۔علاوہ ازیں منا واں میں یوسف،شفیق آ با د میں با بر کی گاڑیاں اوراچھر ہ میں فرید، شمالی چھا ؤ نی میں غلام ،غا لب ما ر کیٹ میں اویس اور مزنگ میں نعما ن کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں-

مزید :

علاقائی -