7 ڈی ایس پیز کے تبادلے

7 ڈی ایس پیز کے تبادلے

  

لاہور (کرا ئم ر پو رٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان خٹک نے 7 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق،ایس ڈی پی او ہارون آباد بہاولنگر زاہد مجید کوایس ڈی پی او کہروڑ پکا لودھراں ،ایس ڈی پی او کہروڑ پکا لودھراں محمد کاشف عبداللہ کو ایس ڈی پی او دنیا پور لودھراں ،ایس ڈی پی او دنیا پور لودھراں محمد نعیم شاہد کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم اوکاڑہ کی خالی آسامی پر ، ایس ڈی پی اوصدر بہاولپورراؤ جمشید علی کو ایس ڈی پی او ہارون آباد بہاولنگر ،ایس ڈی پی او صدر وہاڑی عمران رشید کو ایس ڈی پی او احمد پور شرقیہ بہاولپور کی خالی آسامی پر ، تقرری کے منتظر، ارسلان خان کو ڈی ایس پی مغلپورہ سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی خالی آسامی پراور ڈی ایس پی III- بٹالین 5 پنجاب کانسٹیبلری لاہور شاہد محمود بٹ کو ڈی ایس پی ٹریفک پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر تعینات کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -