گھریلو ملازمہ تشددکیس، فیصلہ محفوظ

گھریلو ملازمہ تشددکیس، فیصلہ محفوظ

  

لاہور(نامہ نگار)بازارحکیماں ساندہ میں 15سالہ گھریلوملازمہ سویرامالکان کے تشددسے ٹانگوں سے معذورہوگئی، ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے مذکورہ کیس میں وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔جڑانوالہ کی رہائشی سویرا کواس کی والدہ رانی بی بی نے 3سال قبل مجاہدکے گھرملازم رکھوایا،ایک ماہ قبل کام کے دوران گھرکاشیشہ ٹوٹ گیاجس پرحنامجاہد،خرم اورفاروق نے بدترین تشددکانشانہ بنایا، سویراکے مطابق تشددکے دوران اس کاسرپھٹ گیااوروہ دونوں ٹانگوں سے بھی معذورہوگئی۔

مزید :

علاقائی -