ٹریفک وارڈنز کو رعایتی ہیلتھ اور ایجوکیشن کارڈ دینے اور رہائشی سکیم بنانے کا اعلان

ٹریفک وارڈنز کو رعایتی ہیلتھ اور ایجوکیشن کارڈ دینے اور رہائشی سکیم بنانے ...

  

لاہور (کرا ئمرپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر لاہور ایس ایس پی رائے اعجاز احمد نے تمام ٹریفک وارڈنز کورعایتی ہیلتھ اور ایجوکیشن کارڈ دینے کا اعلان کر دیا۔ رمضان المبار ک کی طرح عید الفطر کے موقع پر بھی شہریوں کو بہترین سفری سہولیات مہیا کی جائیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روزمناواں کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید پولیس لائنز میں لاہور کے تمام ٹریفک وارڈنز کے بڑے دربار سے خطاب کے دوران کیا۔ سی ٹی او لاہور ایس ایس پی رائے اعجاز احمد نے اس موقع پر مزید کہا کہ ٹریفک وارڈنز کی پروموشن ، ٹرن آؤٹ اور ویلفیئر ہماری اولین ترجیح ہے۔ تمام ٹریفک وارڈنز کو رعایتی ہیلتھ اور ایجوکیشن کارڈ ز کے ساتھ باقاعدہ رہائشی سکیم کا بھی اعلان کیا جائیگا۔ اس موقع پر ریٹائرڈ ہونے والے ٹریفک وارڈنز اور درجہ چہارم کے ملازمین کو تعریفی اسناد و شیلڈز تقسیم کیں۔

مزید :

علاقائی -