ڈی ایچ اے فیز8 : ہیروئن کی لت میں مبتلانوجوان درخت سے جھول گیا

ڈی ایچ اے فیز8 : ہیروئن کی لت میں مبتلانوجوان درخت سے جھول گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے کرائم ر پو رٹر سے)ڈ یفنس سی کے علاقہ پارک ویو ڈی ایچ اے فیز8 میں پچیس سالہ شخص نے درخت سے لٹک کرمبینہ طو رپر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز اطلاع ملی کے در خت سے ایک شخص کی نعش لٹک رہی ہے، موقع پر پہنچ کر درخت سے لٹکتی لاش نیچے اتاری۔پولیس کے مطابق نعش کی شناخت ذاکر کے نا م سے ہوئی ہے اور اس کی عمر 25 برس ہے،ڈی ایچ اے فیز8 کی حدود میں واقع گاؤں ملک پور کا رہائشی تھا۔ لواحقین کے مطابق وہ ڈیڑھ برس سے ہیروئن پینے کا عادی تھا۔ بیوی کو طلاق دے دی تھی،اس کی کوئی اولاد نہیں تھی۔ نشہ نہ ملنے کی وجہ سے پریشان تھا جواس کی خودکشی کی وجہ بنی ۔ پولیس نے نعش کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری بجھوا دئے، نعش کو مردہ خا نہ میں منتقل کر دیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -