عدالتوں میں کام کا آخری روز رہائی کی 50 روبکاریں جاری

عدالتوں میں کام کا آخری روز رہائی کی 50 روبکاریں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)عیدالفطر کی آمد کے موقع پر ضلع کچہری کے 14جوڈیشل مجسٹریٹس نے 50سے زائد ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں منظورکرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیاہے ۔ضلع کچہری کے 14جوڈیشل مجسٹریٹوں نے ملزموں کی ضمانتوں پر رہائی کی درخواستوں پر فوری فیصلے کرتے ہوئے ڈکیتی، چوری، گراں فروشی، پتنگ بازی، ون ویلنگ، کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی میں ملوث پچاس کے قریب ملزموں کو ضمانتوں پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، عیدالفطر کی چھٹیوں سے پہلے کام کا آخری روز ہونے کی مناسبت سے جمعہ کے روز سائلین کی سہولت کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ اور عملہ عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد بھی ملزموں کی ضمانتوں پر رہائی کی روبکاریں جاری کرتے رہے۔

مزید :

علاقائی -