بلیک میلنگ کیس، پاک فضائیہ کے ملازم کا14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ

بلیک میلنگ کیس، پاک فضائیہ کے ملازم کا14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیس بک پر لڑکی کو بلیک میل کرنے کے مقدمہ میں ملوث پاک فضائیہ کے ملازم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے ایف آئی اے کو ملزم کے خلاف 7جولائی کو مقدمہ کا چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل کے روبرو ملزم حافظ محمد مدد خان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا، ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف منظور حسین کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیاہے ، ملزم نے مدعی کی بیٹی انیلہ رباب کو آئی ایس پی آر میں نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر اسلام آباد کے ہوٹل میں قابل اعتراض تصاویر بنائیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے ویڈیوز برآمد ہو چکی ہیں اور ملزم سے مزید برآمدگی کی توقع نہیں ہے۔

مزید :

علاقائی -