پمسیٹ کے طلبہ کے تعلیمی ریکارڈ کی تصدیق کرکے آئندہ سماعت پررپورٹ پیش کرنے کاحکم

پمسیٹ کے طلبہ کے تعلیمی ریکارڈ کی تصدیق کرکے آئندہ سماعت پررپورٹ پیش کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے پمسیٹ کیس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کوطلبا کے تعلیمی ریکارڈ کی تصدیق کرکے آئندہ سماعت پررپورٹ پیش کرنے کاحکم دے دیا ہے ۔گزشتہ روزچیئر مین پمسیٹ چودھری منور سمیت دیگر افراد عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت عالیہ کے3 رکنی فل بنچ نے پمسیٹ لاہورکیمپس کے 300سے زائدطلبہ کی درخواستوں پرسماعت کی۔ڈی جی ہائرایجوکمیشن پنجاب نذیرحسین،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمدشان گل،چیئرمین پمسیٹ چودھری منورحسین سمیت دیگرعدالت میں پیش ہوئے۔عدالتی حکم کے باجود چیئرمین نیب قمرالزمان عدالت پیش نہ ہوئے ۔

مزید :

صفحہ آخر -