مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل پشاور میں ہوگا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل پشاور میں ہوگا

  

پشاور(این این آئی)عیدالفطر کاچاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل اتوار کو پشاور میں ہوگا اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک بھر میں ضلعی اور ذونل کمیٹیوں کا اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس ایڈمنسٹریٹر آف اوقاف کے دفتر میں اتوار 25جون کی شام بعد نمازعصر طلب کیاگیا ٗعلاوہ ازیں چاند رویت کی حوالے سے شہادتیں جمع کرنے کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ٗچاند کے حوالے سے اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھ کرکریں گے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ عیدالفطر کا چاند 25 جون اتوار کو نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 25 جون بروز اتوار کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات بہت واضح ہیں۔ شوال کا چاند 24 جون کو 7 بجکر 31 منٹ پر پیدا ہو گا تاہم یہ 25 جون کی شام نظر آ سکے گا اس روز ملک بھر میں مطلع صاف جبکہ بعض مقامات پر جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -