کل امریکہ جائیں گے

کل امریکہ جائیں گے
 کل امریکہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(صباح نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کل اتوار سے امریکہ کا دورہ کریں گے ، اِس دوران وہ واشنگٹن میں پہلی مرتبہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے اور بحریہ کے نہایت عصری ڈرون کی خریداری سے متعلق بھارت کی درخواست کو امریکہ کی منظوری کے لئے زور دیں گے۔ 22 غیر مسلح ڈرونز کی خریداری کیلئے نئی دہلی میں معاہدے کئے گئے تھے جس پر عمل آوری کی توقع کی جارہی ہے۔ یہ ڈرونز خریدنے کا معاہدہ سابق صدر امریکہ بارک اوباما کے تحت ہند ۔ امریکی دفاعی تعلقات میں سے ایک اہم معاہدہ ہے لیکن ٹرمپ نظم و نسق کے تحت اِس معاہدہ کو تعطل کا شکار بنادیا گیا، ٹرمپ نے ایشیائی حریف ملک چین سے دوستی کرنے کے لئے شمالی کوریا کے نیوکلیر پروگرام پر قابو پانے مدد طلب کی تھی۔ نریندر مودی کے اتوار سے شروع ہونے والے دو روزہ دورہ واشنگٹن کے موقع پر امریکہ کی 20 بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز سے بھی ملاقات کا پروگرام طے ہے۔ اِن بڑی کمپنیوں میں وال مارٹ، ایپل بھی شامل ہیں۔ امریکی کمپنیوں کی سی ای اوز سے بات چیت کے دوران آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے جی ایس ٹی پروگرام کے ذریعہ حاصل ہونے والے معاشی فوائد پر بھی غور و خوض کیا جائے گا.۔

مزید :

صفحہ اول -